Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سینیٹ کی52 نشستوں کے لئے پولنگ کا وقت ختم

سینیٹ کی52 نشستوں کے لئے پولنگ کا وقت ختم
March 3, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ۔ جو ارکان اسمبلی میں موجود ہونگے وہ ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔
پنجاب اور سندھ میں 12 بارہ نشستوں جبکہ کے پی اور بلوچستان کی 11 گیارہ نشستوں پر انتخاب ہوا  ۔
اسلام آباد کی دو جبکہ فاٹا کی 4 نشستوں پر انتخاب پارلیمنٹ ہاوس میں ہوئے  ۔
اسلام آباد کی ایک جنرل نشست جبکہ ایک ٹیکنو کریٹ کی نشست ہے جبکہ فاٹا کی 2 جنرل اور 2 ٹیکنو کریٹ کی نشستیں ہیں ۔
فاٹا کی قومی اسمبلی میں کل 12 نشستیں ہیں جن میں سے 2 نشستیں خالی ہیں ۔
قومی اسمبلی کے ممبران کے اکثریتی ووٹ حاصل کرنے والے امیدوار کامیاب قرار پائیں گے ۔ فاٹا کے لیے ووٹنگ میں ووٹرز کی جانب سے 2 ترجیحات لکھی جائیں گی ۔ امیدواروں میں جو 5 یا 6 ووٹ لے گا، کامیاب قرار پائے گا ۔
ادھر ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر بھی 2 ترجیحات میں ووٹ دیا جائے گا ۔ صوبوں میں جتنی نشستیں اتنی ہی ترجیحات لکھنا ہوں گی ۔ صوبوں میں 7 جنرل نشستوں پر 7 ترجیحات نمبرنگ کی صورت میں دینا ہو گی ۔
اراکین کی جانب سے پہلی ترجیح کا امیدوار اگر ہار گیا تو دوسری ترجیح کو پہلی ترجیح کے طور پر شمار کیا جائے گا ۔ اسی طرح بالترتیب ترجیحات پر ووٹوں کی گنتی ہو گی ۔
سینیٹ کے الیکشن میں ووٹ بھی ضائع ہونے کا طریقہ کار موجود ہے ۔ اگر کسی بھی رکن نے پہلی ترجیح کسی بھی امیدوار کو نہ دی، کسی بھی دو امیدواروں کو ایک ہی ترجیح لکھا یا پھر لکھا ہوا نمبر واضح پڑھا نہ جا سکے تو ووٹ ضائع تصور کیا جائے گا ۔