Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سینیٹ کی 52 نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم

سینیٹ کی 52 نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم
February 8, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سینیٹ کی 52 نشستوں کے انتخابات کیلئے  کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا ۔

کراچی میں بھی الیکشن کمیشن کے دروازے بند کر دئے گئے ۔ فاروق ستار ریٹرننگ افسر کے پاس پہنچ گئے ، پنجاب کی بارہ سیٹوں پر 34 امیدوار میدان میں آگئے۔

سینیٹ الیکشن کیلئے ایم کیوایم بہادرآباد گروپ کے 7 جبکہ پی آئی بی گروپ کے   11 امیدواروں نے  کاغذات نامزدگی  صوبائی الیکشن کمیشن  کے دفتر میں جمع کرائے  ۔

میڈیا سے گفتگو  میں بہادر آباد گروپ کےفروغ نسیم نے کہا  ایم کیو ایم کے آئین میں کنوینر کے پاس کوئی ویٹو پاور نہیں ہے۔ رابطہ کمیٹی نیا کنوینر لا بھی سکتی ہے۔

پی آئی بی گروپ کے کامران ٹیسوری نے کہا اختلاف سگے بھائیوں میں بھی ہوتے ہیں ، فاروق ستار  پارٹی  کے سربراہ ہیں ۔ وہ جو  فیصلہ کریں گے  وہ سب کو منظور ہوگا ۔

ایم کیوایم  پاکستان کے سربراہ  ڈاکٹر فاروق ستار  نے   کہا  ایم کیوایم  ایک ہے اور ایک ہی رہے گی  ۔  اختلافات کی خبروں پر مخالفین نے  خوشیوں کے شادیانے  بجائے  لیکن ہم نے  ایک پنڈال میں  اپنے فارم بھرے۔

دوسری جانب ایوان بالا  کی  12 نشستوں کیلئے آج مجموعی طور پر 48  امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے  ۔

 پیپلز پارٹی کے 20 ، ایم کیوایم کے 18 ،مسلم لیگ  ن کے 2، پی ایس پی کے 6  ،پی ٹی آئی  اور فنکشنل لیگ  کے ایک ایک امیدوار نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع  کرائے  ۔

پشاور میں 11 نشستوں کیلئے 34 جبکہ کوئٹہ میں 28 افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سینیٹ امیدواروں کے کاغذات کی سکروٹنی کیلئے نادرا، نیب، اسٹیٹ بینک سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

الیکشن کمیشن متعلقہ اداروں کے سربراہان کو خط لکھے گا ۔متعلقہ اداروں سے حاصل ہونے والی معلومات ریٹرننگ افسران کو دی جائے گی۔