Saturday, July 27, 2024

سینیٹ کی ٹکٹ نہ ملنےپر پیپلزپارٹی کی سابق ایم پی اے فائزہ رشید کا احتجاج

سینیٹ کی ٹکٹ نہ ملنےپر پیپلزپارٹی کی سابق ایم پی اے فائزہ رشید کا احتجاج
February 11, 2018

پشاور ( 92 نیوز ) سینیٹ انتخابات کے لئے ٹکٹ نہ ملنے پر ہری پور سے تعلق رکھنے والی پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق ایم پی اے نے احتجاج شروع کردیا ۔ پشاور میں احتجاج کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے ناراض کارکنوں نے پارٹی رہنماؤں کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق رکن اسمبلی نے اپنی ہی جماعت کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے احتجاج شروع کر دیا ۔  سابق ایم پی اے ڈاکٹر فائزہ رشید کو سینیٹ کا ٹکٹ نہ ملا تو پیپلز پارٹی کے کرکنوں کو اکٹھا کر کے فریال تالپور کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔

فائزہ رشید نے سینیٹ کے لئے کاغذاتی نامزدگی حاصل کر لئے تھے مگر عین موقع پر اس کی جگہ روبینہ خالد کو ٹکٹ دیا گیا۔

خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی پہلے ہی انتشار کا شکار ہے، ایسے میں جب احتجاج کا وقت آتا ہے تو ناراض کارکن پیچھے نہیں رہتے۔