Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سینیٹ کا منہ کالا ہوا،حاصل بزنجو،بلوچوں پر سیاست کرنیوالوں نے مبارک بھی نہ دی،سرفراز بگٹی

سینیٹ کا منہ کالا ہوا،حاصل بزنجو،بلوچوں پر سیاست کرنیوالوں نے مبارک بھی نہ دی،سرفراز بگٹی
March 13, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) ایوان بالا میں اپوزیشن اتحاد کی کامیابی پر تنقید کرتے ہوئے میر حاصل بزنجو نے کہا کہ آج ایوان بالا کا منہ کالا ہوگیا ہے ۔

میرحاصل بزنجو نے سینیٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہاؤس میں بیٹھتے شرم آرہی ہے۔ صوبائی اسمبلیوں کوبھی منڈی بنادیا گیا،خدا راہ اس ملک کو کسی ڈگرپر چلنے دیا جائے،

چیئرمین سینیٹ نے میر حاصل بزنجو کی تقریری کے کئی الفاظ حذف کرادیئے۔

دوسری جانب حاصل بزنجو کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچوں کے نام پر سیاست کرنیوالوں کو بلوچستان سے منتخب چیئرمین کو مبارکباد دینے کی توفیق نہیں ہوئی

وزیرداخلہ بلوچستان نے کہا کہ اگرکسی کو ایوان بالا  میں بیٹھنے پر شرمندگی ہے تو بلوچستان آکر الیکشن لڑے ۔