Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سینیٹ میں ہاتھا پائی ، پی ٹی آئی کے رکن کا گلہ دبانے کی کوشش

سینیٹ میں ہاتھا پائی ، پی ٹی آئی کے رکن کا گلہ دبانے کی کوشش
March 12, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سینیٹ میں موجود شخص اور پی ٹی آئی رکن میں ہاتھا پائی ہوئی ۔وزیراعظم کے صاحبزادے کی گروپ میں موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔

حامد الحق کی جانب سے تشدد اور گلا دبوچنے کا الزام عائد کیا گیاجب کہ پارلیمنٹ کے باہر بھی کارکنوں میں تلخی ہوئی ۔ادھر گیلری میں ایک زرداری سب پہ بھاری کے بھی نعرے گونجے ۔

سینیٹ الیکشن ،جہاں سنسنی عروج پر رہی وہیں ناخوشگوار واقعہ بھی سامنے آیا ،پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی انجینئر حامد الحق کو تشددکا نشانہ بنایا گیا ۔

ایوان بالا میں  پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی حامد الحق  کے ساتھ پیش آنے والا یہ ناخوشگوار واقعہ  واقعہ کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔