Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سینیٹ میں پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف قرارداد منظور

سینیٹ میں پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف قرارداد منظور
December 31, 2015
اسلام آباد (92نیوز) سینیٹ نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے صدارتی آرڈیننس میں توسیع کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قرار داد کی منظوری کو افسوسناک قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی طرف سے صدارتی آرڈیننس میں توسیع کے خلاف قرارداد باون ارکان کے دستخطوں کے ساتھ سینیٹ میں پیش کی گئی۔ حکومت کی طرف سے قرارداد موخر کرنے کی درخواست کی گئی جسے چیئرمین رضا ربانی نے مسترد کر دیا جس کے بعد ایوان نے قرار داد کثرت رائے سے منظور کر لی۔ اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے آج اچھی روایت قائم نہیں کی گئی‘ ہمیں ملکی مفاد کو سامنے رکھنا چاہئے‘ وہ چیلنج کرتے ہیں کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہو گی۔