Thursday, October 6, 2022

سینیٹ میں حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیمی بل تاخیر کا شکار

سینیٹ میں حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیمی بل تاخیر کا شکار

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سینیٹ میں حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیمی بل تاخیر کا شکار ہے ۔ سینٹ سے یہ بل آج بھی پاس نہ ہو سکا۔ سیاسی جماعتوں کی اس روش نے بروقت عام انتخابات کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے ۔
ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ تاخیری حربے اختیار کرکے سیاسی جماعتیں اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مار رہی ہیں ۔ ،سیا سی جماعتوں کو یہ بل جلد از جلد پاس کرانا چاہیے تاکہ جموریت کا تسلسل نہ ٹوٹ جائے۔