Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سینیٹ میں تعاون کیا، این اے 246میں جماعت اسلامی امیدوار دستبردار کرائے: شاہ محمود

سینیٹ میں تعاون کیا، این اے 246میں جماعت اسلامی امیدوار دستبردار کرائے: شاہ محمود
April 16, 2015
ملتان(92نیوز)تحریک انصاف نے جماعت اسلا می سے سینیٹ کی سیٹ کے بدلے این اے دو سو چھیالیس کی سیٹ مانگ لی، شاہ محمود قریشی کہتے کراچی الیکشن میں اصل مقابلہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے درمیان ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے ،ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سراج الحق سے ملاقات میں درخواست کی تھی کہ این اے دو سو چھیالیس میں ہم سے تعاون کریں سینیٹ  الیکشن میں جب انہوں نے خواہش ظاہر کی تو ہم نے ساتھ دیا۔ یمن کے بحران پر شاہ محمود نے کہا کہ یمن کا مسئلہ سیاسی نوعیت کا ہے، سیاسی حل نکلنا چاہئے، شہباز شریف کی قیادت میں سرکاری وفد کا سعودی عرب جانا تشویش کا باعث ہے۔ شاہ محمود نے کہا کہ چینی صدر سے ملاقات کیلئے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تو عمران خان ضرور جائیں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔