Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سینیٹ میں بھی جے آئی ٹی رپورٹ کی گونج ،مشاہد اللہ خان کی پی ٹی آئی،ایم کیو ایم ارکان سے تلخ کلامی

سینیٹ میں بھی جے آئی ٹی رپورٹ کی گونج ،مشاہد اللہ خان کی پی ٹی آئی،ایم کیو ایم ارکان سے تلخ کلامی
July 18, 2017

اسلام آباد(92نیوز)جے آئی ٹی رپورٹ کی گونج ایوان بالا میں بھی سنائی دینے لگی۔ لیگی سینیٹر مشاہداللہ خان کی بیک وقت ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے اراکین کے ساتھ تلخ کلامی  ہوئی جس پراپوزیشن سراپا احتجاج رہی ۔ ظفر حجازی کے خلاف سینیٹ میں قرار داد بھی جمع کرا دی گئی ۔

تفصیلات کےمطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین میاں رضا ربانی کی صدارت میں ہوا۔ ایوان میں جے آئی ٹی رپورٹ کی بازگشت سنائی دی۔اپوزیشن جماعتوں نے جے آئی ٹی رپورٹ پر بحث تحریک پیش کی جس کے بعد معاملے کو ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا۔ جے آئی ٹی رپورٹ پر بحث کے لئے اپوزیشن نے حکمت عملی بھی تیار کرلی ۔اجلااس میں سینیٹر مشاہداللہ نے بیان دیا کہ زرداری صاحب نے غدار پال رکھے تھے جس پر پیپلز پارٹی کے اراکین نے احتجاج کیا تو مشاہد اللہ نے ایم کیوایم کے سینیٹر طاہر حسین مشہدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مشہدی صاحب کا تو لیڈر پاکستان پر حملے کا حکم دیتا تھا۔ پی ٹی آئی کے اعظم سواتی نےبولنا چاہا تو مشاہد اللہ نے کہا کہ اعظم سواتی کے لیڈر نے تو انکو یہی سکھایا ہے ۔اس دوران اپوزیشن کو چیئرمین نے خاموش رہنے کی ہدایت کی تو اراکین نشستوں پر بیٹھ گئے۔ ایوان میں  کابل میں امریکی سروسز کمیٹی کے چیئرمین کے بیان پر بحث  کرانے کے لئے بھی تحریک پیش کی گئی۔ اجلاس میں سعودی عرب کی سربراہی میں اسلامی فوجی اتحاد پر مشیر خارجہ نے  پالیسی بیان دیا کہ اسلامی اتحادی فوج کا قیام تاحال عمل میں نہیں آیا۔  اتحادی فوج کے ٹی او آر ابھی تک نہیں بنے سابق آرمی چیف تاحال اتحادی فوج کے سربراہ نہیں بنے بیان پر چیئرمین سینیٹ نے سرتاج عزیز کی سرزنش  کی  ان کاکہناتھا کہ جب ٹی او آر نہیں بنے، فوج نہیں بنی توسابق آرمی چیف وہاں کیا کر رہے ہیں؟ ۔رضا ربانی نے کہا کہ جب اتحادی فوج مشرق وسطیٰ کے کسی ملک کے خلاف کارروائی کرے گی  تو آپ کیا کریں گے۔اجلاس کل سہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیاگیا۔