Monday, October 3, 2022

سینیٹ: میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف مذمتی قرار داد منظور

سینیٹ: میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف مذمتی قرار داد منظور
اسلام آباد(92نیوز)سینیٹ میں میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطاببق سینیٹ میں  منظور کی گئی اس مذمتی قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ میانمار میں مسلمانوں کا قتل عام روکنے کے لئے ایک وفد بھیجے۔ میانمار حکومت بدھ مت  کے پیرو کاروں کی حمایت کر کے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ قرار داد میں حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس ایشو کو اقوام متحدہ اور دیگر فورمز پر اُٹھانے کے لئے ہر ممکن اقدمات کئے جائیں۔