Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے افغانستان بارے متفقہ قرارداد منظور کرلی

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے افغانستان بارے متفقہ قرارداد منظور کرلی
August 16, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے افغانستان کے حوالے سے متفقہ قرارداد منظور کرلی۔

کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں افغانستان سے متعلق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا، قرارداد میں افغانستان میں اتحاد و یگانگت، افغان علاقائی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت کی گئی۔

قرارداد میں مزید کہا گیا، افغانستان میں خانہ جنگی سے بچنے کے لیے پُرامن سیاسی تبدیلی اتفاق رائے پر مبنی ہونی چاہیے جبکہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لئے افغان سرزمین استعمال نہیں ہونی چاہیے۔