Saturday, July 27, 2024

سینیٹ انتخاب کا شیڈول آتے ہی اراکین سندھ اسمبلی ووٹ دینے کو تیار

سینیٹ انتخاب کا شیڈول آتے ہی اراکین سندھ اسمبلی ووٹ دینے کو تیار
February 3, 2018

کراچی (92 نیوز) سینیٹ انتخاب کا شیڈول آتے ہی منحرف اراکین سندھ اسمبلی بھی ووٹ دینے کو تیار ہو گئے جبکہ گٹھ جوڑ میں بھی تیزی آ گئی ۔
ایک جانب منحرف اراکین سندھ اسمبلی متحرک ہو گئے ہیں تو دوسری جانب پی ایس پی نے بھی امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کیلئے پی ایس پی اور پیپلز پارٹی میں شراکت کیلئے بیک ڈور رابطے بھی شروع ہو گئے ۔
پی ایس پی کی جانب سے تحریک انصاف سے بھی رابطہ کیا جائے گا ۔
ادھر ایم کیو ایم پاکستان چھوڑ کر پی ایس پی میں شامل ہونے والے آٹھ اراکین بھی سینیٹ انتخابات میں ووٹ دینے کو تیار ہو گئے ۔
ایم کیو ایم پاکستان نے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے ۔