Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سینیٹ انتخابات 3 مارچ کو ہونگے ، 52 سینیٹرز کی مدت پوری ہو جائے گی

سینیٹ انتخابات 3 مارچ کو ہونگے ، 52 سینیٹرز کی مدت پوری ہو جائے گی
February 4, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے سینیٹ انتخابات کے لیے شیڈول جاری کر دیا ۔
پولنگ 3 مارچ کو ہو گی ۔ کاغذات نامزدگی 10 فروری جبکہ جانچ پڑتال 13 فروری کو ہو گی ۔
11 مارچ کو ایوان بالا سے 104 میں سے 52 اراکین اپنی مدت پوری کر لیں گے ۔
مدت پوری کرنے والوں میں چیئرمین سینیٹ میاں رضار بانی اور قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن اور قائد ایوان راجہ ظفر الحق شامل ہیں ۔
اے این پی کے 6، بی این پی کے 2، 10 آزاد اراکین میں سے 5 کی مدت پوری ہو جائے گی ۔
جے یو آئی ف کے 5 میں سے 4، ایم کیو ایم کے 8 میں سے 4، مسلم لیگ فنکشنل کے ایک سینیٹر بھی ریٹائرڈ ہو جائیں گے ۔
مسلم لیگ ق کے چاروں سینیٹروں کی مدت بھی مارچ میں پوری ہو گی ۔
مسلم لیگ ن کے 27 میں سے 9 ، پیپلز پارٹی کے 26 میں سے 18 ریٹائرڈ ہونگے۔ پی ٹی آئی کے سات میں سے صرف ایک سینیٹر اعظم سواتی مارچ میں ریٹائرڈ ہونگے ۔
آئندہ سینیٹ انتخابات میں پارٹی پوزیشن کے مطابق مسلم لیگ ن بلوچستان سے 3، پی کے میپ کے 3، نیشنل پارٹی کے 3 جبکہ جے یو اائی کے 2 سینیٹرز منتخب ہونے کے امکانات ہیں ۔
پنجاب میں مسلم لیگ ن کے 12 سینیٹرز منتخب ہوں گے ۔
سندھ سے پیپلز پارٹی کے 8 جبکہ ایم کے ایم کے 4 سینیٹرز آئیں گے۔
کے پی کے سے اے این پی، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور جے یو آئی ف کا ایک ایک سینیٹر جبکہ تحریک انصاف کے 7 سینیٹرز آئیں گے ۔
اسلام آباد سے مسلم لیگ ن کے 2 جبکہ فاٹا سے 4 آزاد سینیٹرز منتخب ہوں گے ۔