Saturday, July 27, 2024

سینیٹ انتخابات 3 مارچ کو ہونگے،الیکشن کمیشن نے حتمی شیڈول تیار کرلیا

سینیٹ انتخابات 3 مارچ کو ہونگے،الیکشن کمیشن نے حتمی شیڈول تیار کرلیا
January 29, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز) سینیٹ انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے ۔  الیکشن کمیشن نے حتمی شیڈول تیار کرلیا ۔  سندھ اور پنجاب سے 12 ،12 سینیٹرز، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے 11 ،11 سینیٹرز کا انتخاب کیا جائے گا ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے  پولنگ 3 مارچ کو ہوگی ۔  کاغذات نامزدگی 4 فروری سے 6 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے ۔   کاغذات کی جانچ پڑتال 9 فروری تک مکمل کی جائے گی۔

اسلام آباد سے ایک جنرل اور ایک ٹیکنوکریٹ کی نشست پر انتخاب ہوگا جب کہ سندھ اور پنجاب سے7 جنرل، 2 ٹیکنوکریٹس، 2 خواتین اور ایک اقلیتی رکن کا انتخاب کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق فاٹا سے سینٹ کی 4 نشستوں پر انتخاب ہوگا ۔

یاد رہے کہ 11 مارچ کو 104 میں سے سینیٹ کے 52 ممبران ریٹائرڈ ہو رہے ہیں جن میں پنجاب اور سندھ سے 12،12، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے گیارہ گیارہ سینیٹرز ریٹائر ہو جائیں گے۔