Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم

سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم
February 15, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا۔ امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل کر لیا گیا۔

سینیٹ کی پنجاب کے لیے جنرل نشستوں پر اکیس ،خواتین کی نشست پر پانچ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر تین امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔ پی ٹی آئی کے اعجاز چودھری، اعجاز حسین منہاس، جمشید اقبال چیمہ، محمد خان مدنی، بیرسٹر علی ظفر، ظہیر عباس کھوکھر، عون عباس، سیف اللہ نیازی، عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر زرقا تیمور، نیلم ارشاد، ڈاکٹر روبینہ اختر، عطا اللہ خان نیازی اور مسز فرحت شہزادی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

مسلم لیگ ن کے مشاہد اللہ خان، پرویز رشید، سیف الملوک کھوکھر، سعود مجید، اعظم نذیر تارڑ، علامہ ساجد میر، عرفان صدیقی، بلیغ الرحمن، زاہد حامد، سائرہ افضل تارڑ، سعدیہ عباسی، افنان اللہ خان اور سیف الملوک کھوکھر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

مسلم لیگ ق کے کامل علی آغا اور پیپلزپارٹی کے راجہ عظیم الحق نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کے وقت امیدواروں کے تجویز اور تائید کنندگان کی حاضری لازمی قرار دے دی۔ امیدواروں کے کوائف کی مختلف اداروں سے جانچ پڑتال شروع کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کے کوائف نیب، ایف آئی اے، نادرا اور اسٹیٹ بینک کو ارسال کر دیئے گئے۔