Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سینیٹ انتخابات کے بعد بلوچستان سیاسی جماعتوں کے جوڑ توڑ کا گڑھ بن گیا

سینیٹ انتخابات کے بعد بلوچستان سیاسی جماعتوں کے جوڑ توڑ کا گڑھ بن گیا
March 4, 2018

کوئٹہ ( 92 نیوز ) سینیٹ انتخابات کے بعد بلوچستان میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے ، پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے وزیراعلیٰ  بلوچستان سے ملاقات کی جبکہ 6نومنتخب آزاد سینیٹرز کو پی پی میں شمولیت کی پیشکش کی  گئی ۔ پی ٹی آئی کی جانب سے بھی آزاد سینیٹرز سے رابطے کئے گئےہیں۔

 چئیرمین سینٹ کے انتخاب کیلئے بلوچستان میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے رابطوں کا سلسلہ عروج پر  ہے ۔ پی پی رہنماء قیوم سومرو اور فیصل کنڈی خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ پہنچے اور وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجوسے ملاقات کی ۔

پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے 6 نومنتخب آزاد سینٹرز کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی پیش کش بھی کی جبکہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنماجہانگیر ترین نے بھی آزاد سینیٹر انوارلحق سے رابطہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے نومنتخب سینیٹرز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  سیاسی جماعتوں نے رابطے کئے ہیں تاحال حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا  ۔

پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما عبدالرحیم زیارتوال کی قیادت میں وفد نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء  ڈاکٹر مالک بلوچ سے ملاقات کی ۔

نیشنل پارٹی ،پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی اور6آزادسینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بلوچستان سے کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔