Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سینیٹ انتخابات کا موجودہ نظام ہارس ٹریڈنگ کو فروغ دے رہا ہے، فواد چودھری

سینیٹ انتخابات کا موجودہ نظام ہارس ٹریڈنگ کو فروغ دے رہا ہے،  فواد چودھری
March 6, 2018

اسلام آباد( 92 نیوز )  ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کا موجودہ نظام ہارس ٹریڈنگ کو فروغ دے رہا ہے ،  سینیٹ کا مؤثر ہونا ضروری ہے، موجودہ طریقہ کار یہ ذمہ داری پوری نہیں کررہا ۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سینیٹ کے انتخابات کیلئے کسی عہدے کیلئے نہیں دیکھ رہی ،  مسلم لیگ ن کا ایجنڈا عدلیہ کیخلاف قانون سازی کا ہے ، ہماری کوشش ہوگی کہ ان کی اتنی عددی اکثریت نہ ہو کہ وہ ایسے اقدامات کر سکیں ۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ سینیٹ کے چیئرمین کیلئے آزاد گروپ سے ہماری بات چیت ہو رہی ہے ، ، ابھی ہم تمام چھوٹے آزاد گروپ سے بات کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت ن لیگ کا چیئرمین نہیں بننے دینگے، ن لیگ کو چیئرمین کی سیٹ لینے سے روکنا پاکستان کے مفاد میں ہے ۔