Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی ابتدائی رپورٹ عمران خان کو پیش

سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی ابتدائی رپورٹ عمران خان کو پیش
March 6, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کے دوران ہارس ٹریڈنگ کی ابتدائی رپورٹ عمران خان کو پیش کر دی گئی ۔وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے عمران خان سے ملاقات میں کپتان کو رپورٹ دی۔

حالیہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ پر پارٹی کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان نے ہارس ٹریڈنگ کی۔

 رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ تحریک انصاف کی حمایت یافتہ خاتون سینیٹر کو 13 ووٹ کم ملے ، ابتدائی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ٹینکوکریٹ سیٹ کے لیے 14 ووٹ جبکہ جنرل سیٹوں پر بھی تحریک انصاف کو 19 ووٹ کم ملے ۔

رپورٹ کے مطابق  ایوب آفریدی ،خیال زمان اور فدا محمد کو 6۔6 ووٹ کم ملے جبکہ فیصل جاوید کو بھی تحریک انصاف کے ایک رکن نے کم ووٹ دیا۔

 پرویز خٹک نے پارٹی چیئرمین سے تفصیلی رپورٹ کی تیاری کے لیے وقت مانگ لیا۔