Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سینیٹ انتخابات میں ناکامی، جی ڈی اے نے پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی کو ذمہ دار قرار دیدیا

سینیٹ انتخابات میں ناکامی، جی ڈی اے نے پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی کو ذمہ دار قرار دیدیا
March 5, 2021

کراچی (92 نیوز) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے سینیٹ الیکشن میں ناکامی کا ذمہ دار پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی کو قرار دیدیا۔ بغاوت کرنے والے ارکان کے نام وزیراعظم کو ارسال کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ بھی کر دیا۔

سندھ سے سینیٹ الیکشن میں غیر متوقع شکست پر پی ٹی آئی کے اتحادی ناراض ہوگئے، جی ڈی اے ووٹ فروخت کرنے کا الزام پی ٹی آئی ارکان پر لگا دیا۔

سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پر پیر صدرالدین راشدی کو پی ٹی آئی کے ساتھ ارکان کے ووٹ ملنا تھے، چھ ووٹ کم ملے۔

سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں شہریار مہر نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم کالی بھیڑوں کو تلاش کرکے کاروائی کریں۔

جی ڈی اے رہنماؤں نے کہا کہ الیکشن کمیشن بھی معاملے کا نوٹس لے ہم نے پیپلزپارٹی کی سرپرائز دینے کی کوشش ناکام بنا دی۔

جی ڈی اے کے رہنماوں نےایم کیو ایم رہنماوں سے بھی ملاقات کی جس میں متحدہ رہنماوں نے یقین دلایا کہ انہوں نے جی ڈی اے کے خلاف
کوئی بغاوت نہیں ان کا کوئی رکن نہیں ٹوٹا۔

جی ڈی اےرہنماوں نے متحدہ کے رہنماؤں سے کہا کہ آپ بھی وفاقی سطح ہمارے ساتھ ناانصافی پر آواز اٹھائیں۔

سندھ میں تین اپوزیشن جماعتوں کے 65 میں سے دو ارکان نے اعلانیہ ووٹ پی ٹی آئی اُمیدوار کو نہیں دیا چھ دیگر خفیہ بیلٹ میں پارٹی فیصلے سے انحراف کرگئے جی ڈی اے کا کہنا ہے کہ وہ عدالت سے بھی رجوع کرینگے۔