Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سینیٹ انتخابات میں ایم کیو ایم کو شکست،92نیوز نے اندرونی کہانی کا سراغ لگالیا

سینیٹ انتخابات میں ایم کیو ایم کو شکست،92نیوز نے اندرونی کہانی کا سراغ لگالیا
March 5, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) سینیٹ انتخابات میں ایم کیو ایم کو پارلیمانی تاریخ کی بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا جہاں چار کی بجائے اسے صرف ایک سیٹ ملی اور وہ بھی ووٹوں کی بجائے ٹیکنیکل بنیادوں پر ملی۔ 92 نیوز نے ایم کیو ایم کی شکست کی اصل وجہ کا سراغ لگا لیا۔

سینیٹ الیکشن میں شکست کا ملبہ کامران ٹیسوری پر ڈالا گیا مگر ذمہ دار کوئی اور نکلا ۔ ذرائع کے مطابق شکست کی کڑیاں ٹھٹھہ اور سکھر سے جاملیں۔

 اسماعیل سوہو نے متحدہ کی رکن سندھ اسمبلی نائلہ منیر اور ناہید بیگم کے پی پی کی خواتین سے معاملات طے کروائے، پی پی رہنما اسماعیل سوہو متحدہ کی رکن ہیر سوہو کے والد ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہیر سوہو کے شوہر فرخ اعظم متحدہ بہادر آباد سی ای سی کے ممبر، اسیر کمیٹی کے انچارج اور واٹر بورڈ کے ملازم ہیں ۔

دوسری جانب صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے متحدہ کے سلیم بندھانی سے معاملات طے کرانے میں اہم کردار ادا کیا ۔