Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سینیٹ انتخابات: خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے درجنوں ممبران پھسل گئے

سینیٹ انتخابات: خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے درجنوں ممبران پھسل گئے
March 4, 2018

پشاور (92 نیوز) سینٹ کے انتخابات میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کے ممبران کی بڑی تعداد خیبر پختونخوا میں پھسل گئی ۔
جنرل نشست پر اس جماعت کے 18 ممبران، ٹیکنو کریٹ پر پی ٹی آئی کے 11 اور خواتین کی نشست پر 9 ممبران دغا دے گئے ۔
اعداد و شمار کے مطابق جنرل نشست پر فیصل جاوید کو 18، ایوب افریدی کو 10، فدا محمد کو 11 اور خیال زمان کو 10 ممبران نے پہلی ترجیح میں ووٹ دیا ۔
وزیر اعلی پرویز خٹک کا دعویٰ کچھ یوں تھا ۔
جنرل نشست پر پہلی ترجیح میں پی ٹی آئی کو 49 ووٹ ملے ۔ پہلی ترجیح میں 18 ممبران نے اپنے امیدواروں کو ووٹ نہیں دیا ۔ پی پی پی کے امیدوار بہرہ مند کی کامیابی کوئی معجزہ نہیں تھا بلکہ یہ ممبران پیپلز پارٹی کے گود میں آ گرے ۔
خواتین کی نشست پر مہر تاج روغانی کے 47 اور انیسہ زیب کے 11 ووٹوں کے ساتھ کل تعداد 58 بنتی ہے اور یوں 9 ممبران نے ان کو پہلی ترجیح میں ووٹ نہیں دیا ۔
ان سب ممبران نے پی پی پی کی روبینہ خالد کا دامن تھامے رکھا اور اتحادی جماعت کی انیسہ زیب کی شکست کی وجہ بنی ۔
ٹیکنو کریٹ کی نشست پر اعظم سواتی کو 46 اور مولانا سمیع الحق کو صرف 4 ووٹ پڑے اور یوں کل 50 ووٹ ڈالے گئے ۔
اس کیٹگری میں 17 کم ووٹ پڑے اور یہ مخالف امیدوار دلاور خان کی کامیابی کے لئے معجزہ ثابت ہوا ۔