اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ انتخابات کیلئے زیرحراست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے گئے۔
الیکشن کمیشن نے شہبازشریف، خورشید شاہ، خواجہ آصف، علی وزیر اور حمزہ شہباز کو متعلقہ پولنگ اسٹیشن پہنچنے کی ہدایت کر دی۔
الیکشن کمیشن نے حکم دیا ہے کہ پانچوں زیر حراست ارکان اسمبلی 3 مارچ کو اپنا ووٹ کاسٹ کرینگے۔ نیب اور متعلقہ صوبائی حکومتوں کو حکم نامہ ارسال کرتے ہوئے کہا گیا کہ ووٹ کا استعمال بنیادی حق ہے۔