Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سینیٹ انتخابات ، پیپلز پارٹی کی جانب سے جنرل نشستوں کے تمام کاغذات منظور

سینیٹ انتخابات ، پیپلز پارٹی کی جانب سے جنرل نشستوں کے تمام کاغذات منظور
February 10, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) سندھ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹ انتخابات کیلئے جنرل نشستوں پر جمع کرائے گئے تمام کاغذات منظور ہو گئے ۔
سینیٹ انتخابات کا میدان 3 مارچ کو سجے گا جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج سے شروع ہو گئی ۔
چیئرمین سینیٹ رضا ربانی ، مولا بخش چانڈیو، مصطفیٰ نواز کھوکھر ، محمد علی شاہ جاموٹ اور صرف 6 دن پہلے جیالے بننے والے امام الدین شوقین سمیت دیگر کے کاغذات عام نشستوں پر منظور کئے گئے ۔
ادھر میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ سندھ پُرانے اتحادیوں کو نہ بھولے اور شاید ایم کیوایم میں دھڑے بندی بھی مُراد علی شاہ کو پسند نہیں آئی ، اسی لئے ایک ہی ایم کیوایم دیکھنے کی خواہش ظاہر کر دی ۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی ایس پی اور ایم کیوایم کے دونوں دھڑوں کو ایک ہو جانا چاہیئے جبکہ سعید غنی نے ایم کیوایم کی موجودہ صورتحال پر کہا کہ کراچی میں بیگناہوں کے خون کی آہ متحدہ قومی موومنٹ کو لگی ہے ۔
جیالے رہنماء نے کہا کراچی میں خوف پھیلانے والے خود خوف کا شکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بہادرآباد اور پی آئی بی کے بھائیوں کی لڑائی ان کی ناکامی ہے ۔ سینیٹ انتخابات میں پیپلزپارٹی کسی کو نہیں خرید رہی ۔ ایم کیوایم میں سیاست کرنے والوں کو ویلکم کریں گے ۔
سینیٹ انتخابات میں پنجاب ، سندھ ، کے پی اور بلوچستان کیلئے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی جاری ہے ۔
اسلام آباد کی 2 نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے جبکہ فاٹا کی 4 نشستوں پر کاغذات نامزدگی 12 فروری تک جمع کرائے جا سکتے ہیں ۔
فاٹا کیلئے تاحال کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہ کرائے ۔