Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سینیٹ انتخابات، ہارس ٹریڈنگ سے سب سے بڑی اور سستی منڈی کراچی میں سجی

سینیٹ انتخابات، ہارس ٹریڈنگ سے سب سے بڑی اور سستی منڈی کراچی میں سجی
March 3, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) ملک کے سب سے بڑے ایوان کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی سب سے بڑی اور سب سے سستی منڈی کراچی میں سجی ،  جہاں ووٹرز بکے بڑی تعداد میں لیکن بھاؤ کم رہا ۔  6 ارکان ایم کیو ایم کے کیمپ میں آئے نہ پارٹی کو ووٹ دیا

سندھ اسمبلی کے 12 اپوزیشن ارکان نے پارٹی پالیسی اور امیدواروں کے خلاف ووٹ دیا، کئی ارکان پر جان بوجھ کر ووٹ ضائع کرنے کا الزام بھی ہے ۔

سندھ میں ووٹوں کی خرید و فروخت پر 20 کروڑ روپے خرچ کئے گئے  ، 5 مخصوص نشستوں پر پی پی کو عددی اکثریت سے 8 ووٹ اضافی ملے ،سب سے زیادہ پیسہ جنرل نشستوں پر خرچ کیا گیا۔

ایک امیدوار کے بیٹے پر پیسے خرچ کرنے کا شبہ بھی ہے جب کہ تین وزرا، ایک رکن  اسمبلی نے رابطہ کار کا کام کیا ۔

اپوزیشن ارکان کو خاندانی دباؤ پر بھی راضی کیا گیا جبکہ  کئی ارکان کو گاڑیوں کا تحفہ دینے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہیں ۔

ایم کیو ایم کے سلیم بندھانی، سمیتا افضال، شازیہ فاروق، نائلہ منیر، ناہید بیگم اور ہیر سوہو  پارٹی کیمپ میں آئے نہ ہی ووٹ کاسٹ کیا ۔