Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سینیٹ انتخابات، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 15 فروری تک توسیع

سینیٹ انتخابات، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 15 فروری تک توسیع
February 13, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے شیڈول میں ردوبدل کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 15 فروری تک بڑھا دی۔

 سینیٹ انتخابات کیلئے نامزد امیدواروں کی فہرست 16 فروری کو جاری ہوگی، کاغذات کی جانچ پڑتال 17 تا 18  فروری کو ہوگی، اپیلیں 20 فروری تک دائر ہوسکیں گی، 23 فروری تک تمام اپیلوں کو نمٹا دیا جائے گا۔

24 فروری کو حتمی فہرست جاری ہوگی، 25 فروری تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہی ہوگی۔

دوسری جانب امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ٹی آئی کی امیدوار فوزیہ ارشد اور وزیر خزانہ حفیط شیخ نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے۔

حفیظ شیخ وفاقی وزیر محمد اعظم سواتی، حماد اظہر اور دیگر اراکین اسمبلی کے ہمراہ الیکشن کمیشن پہنچے۔ میڈٰیا سے گفتگو میں دونوں رہنماوں نے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کا ووٹ اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست منظور کرلی ہے۔ یوسف رضا گیلانی اب اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن لڑنے کیلئے اہل ہوگئے ہیں۔