Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سینیٹ الیکشن ، کراچی میں پیپلزپارٹی کے 20 امیدواروں نے کاغذات جمع کر ادیئے

سینیٹ الیکشن ، کراچی میں پیپلزپارٹی کے 20 امیدواروں نے کاغذات جمع کر ادیئے
February 7, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) چیئرمین سینیٹ رضا ربانی سمیت کراچی میں پیپلزپارٹی کے 20 امیدواروں نے سینیٹ الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ۔   وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں سینیٹ میں ہر ووٹ ذاتی ہوتا ہے، کوئی بھی کسی کو ووٹ د ےسکتا ہے ۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر کراچی کے الیکشن کمیشن آفس  میں خوب گہماگہمی رہی  ، پیپلزپارٹی کےامیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروانے پہنچے تو جیالوں نےگل پاشی کرکے استقبال کیا۔

چیئرمین سینٹ رضاربانی سمیت  پیپلزپارٹی کے بیس امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  پارلیمان واحد ادارہےجو اسٹیک ہولڈرز کو یکجاکرسکتاہے ۔

پیپلزپارٹی کےامیدواروں کےساتھ آنے والے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا سینیٹ انتخابات میں ہر ووٹ ذاتی ہوتا ہےووٹر کسی کوبھی ووٹ دے سکتاہے ۔ کسی کوآفرکا علم نہیں۔

دیگرسیاسی جماعتوں کی جانب سے ابھی کاغذات نامزدگی نہیں جمع کروائے گئے  ۔ کل کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری دن ہے۔