Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سینیٹ انتخابات، خیبرپختونخوا اسمبلی میں جیکٹ اور کوٹ اتروالئے گئے

سینیٹ انتخابات، خیبرپختونخوا اسمبلی میں جیکٹ اور کوٹ اتروالئے گئے
March 3, 2018

پشاور ( 92 نیوز ) خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کی پولنگ کے دوران دن بھر گہما گہمی رہی،ارکان اسمبلی تلاشی لینے پر برہم ہوتے رہے جبکہ  کیمرہ اور موبائل لے جانے پر پابندی کے باعث ارکان اسمبلی کو ووٹ ڈالنے کےلئےجیکٹ یا کوٹ اتارنا پڑا۔  وزیراعلٰی پرویزخٹک نے کہا کہ کوٹ اتروائیں یا جوتے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔

خیبرپخونخوا کے 124 کے ایوان میں 122 ممبران اسمبلی نے حق رائے دہی استعمال کیا ۔  ووٹرز کیلئے پولنگ بوتھ میں موبائل فون یا کیمرہ لے جانے پر پابندی کے باعث ارکان کی تلاشی لی جاتی رہی جس پرکچھ ارکان برہم ہوئے۔

وزیراعلٰی پرویزخٹک ووٹ ڈالنے آئے تو انہوں نے بھی کوٹ اتار کر ووٹ پول کیا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ میرا کوٹ اتروائیں یا جوتے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

پولنگ بوتھ کے قریب کیمرہ نما ڈیوائس پر ایم پی ایز کے اعتراض پر پولنگ عملے نے ڈیوائس پر ٹیپ لگا دی۔

 پولنگ کے دوران اسمبلی ہال میں جے یو آئی (ف) کے رکن محمودبیٹنی نے نہ تو نو سموکنگ زون کی پرواہ سگریٹ کےکش لگاتے رہے۔