Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سینیٹ الیکشن: کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری

سینیٹ الیکشن: کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری
February 5, 2018

کراچی (92 نیوز) سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔
آج چھٹی کے دن بھی الیکشن کمیشن آفس کھلا ہے ۔
سندھ سے سینیٹ کی بارہ نشستوں پر انتخاب ہونا ہے ۔ اب تک اٹھانوے فارم جاری ہو چکے ہیں ۔ کاغذات نامزدگی آٹھ فروری تک جمع کرائے جا سکتے ہیں ۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی کے حتمی امیدواروں کے نام سامنے آ گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق رضا ربانی ، محمدعلی شاہ جاموٹ ، ایاز مہر اور عبدا لباسط سومرو پیپلزپارٹی کے امیدوار ہونگے ۔
مرتضی وہاب ، مولابخش چانڈیو ، سکندر میندھرو ، جاوید نایاب لغاری ، کرشنا کولہی اور عینی مری بھی حتمی امیدواروں میں شامل ہیں ۔
خالد جاوید ، رخسانہ زبیری اور دیگر بھی سینٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی کےامیدوار ہونگے ۔