کراچی (92 نیوز) سینیٹ الیکشن کے لئے سندھ سے پیپلزپارٹی کے تمام بیس امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ۔
کراچی کے الیکشن آفس میں آج بھی خوب گہماگہمی رہی ۔ پیپلزپارٹی کے تمام بیس امیدواروں کے کاغذات منظور کر لئے گئے ۔ جیالوں کی جانب سے الیکشن سے پہلے ہی کامیابی ومبارکباد کی صدائیں لگ گئیں ۔
جیالوں نے الیکشن کمیشن میں سب کو مٹھائی کھلا کر منہ میٹھا کروایا ۔
ادھر وزیر اعلی سندھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کو برا بھلا کہنا درست نہیں ۔ انہوں نے فاروق ستار کومشورہ دیا کہ اپنی پارٹی کو سنبھالیں ۔
وزیر اعلی سندھ نے بتایا کہ راوانوار کی گرفتاری کے لئے تمام اداروں سے مدد طلب کی ہے ، امید ہے جلد گرفتار کر لیں گے ۔
دوسری طرف سعید غنی نے کہا کہ کامران ٹیسوری خودکش بمبار ہیں ، جہاں جاتے ہیں تباہی پھیلاتے ہیں ۔
الیکشن کمیشن میں دیگرجماعتوں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا سلسلہ جاری ہے ۔