Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا،ہیر سوہو

سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا،ہیر سوہو
March 6, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) ایم کیو ایم کی منحرف رکن ہیر سوہو نے بڑا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سینیٹ انتخابات میں  ووٹ پاکستان پیپلزپارٹی کو دیاتھا۔ہیر سوہو نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے  مشاورت جاری ہے ۔ ہیر سوہو پر ایم کیو ایم خواتین ارکان  کی پیپلزپارٹی سے ڈیل کرانے کا الزام ہے ۔

ہیرسوہو کے پارٹی چھوڑنے کے  اعلان کیساتھ ہی مزید 2 ارکان کے پی پی کو پیارے ہونے کا امکان روشن ہوگیا ۔ ہیر نے کہا کہ جلد جیالوں کی صف میں شامل ہوجاوں گی، ایم کیو ایم چھوڑنے کی تلخ وجوہات ہیں، پریس کانفرنس میں حقائق سے پردہ اٹھاوں گی۔

ہیر سوہو کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی، صرف خواتین ارکان کو نشانہ بنایا جارہا ہے،دبئی میں ولاز کے مالک غریب رہنماوں کے نام جلد سامنے آجائیں گے ۔