Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سینیٹ الیکشن میں خرید و فروخت ہوئی ، بلوچستان کی پوری منڈی ہی بک گئی ، شیخ رشید

سینیٹ الیکشن میں خرید و فروخت ہوئی ، بلوچستان کی پوری منڈی ہی بک گئی ، شیخ رشید
March 5, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سینیٹ الیکشن میں خرید و فروخت ہوئی ۔ بلوچستان کی پوری منڈی ہی بک گئی ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایک ایک ووٹ پانچ پانچ کروڑ میں فروخت ہوا ۔ غیر ملکی اکاونٹس اور دوہری شہریت والوں نے بولیاں لگائیں ۔
شیخ رشید نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ مسلم لیگ ن کا ہو یا پیپلز پارٹی کا ، فرق نہیں پڑتا ۔ لوگوں کی نظریں عام انتخابات پر لگی ہیں ۔ حکمرانوں کا مشن سینیٹ الیکیشن یا چیئرمین سینیٹ کے الیکشن نہیں بلکہ ماحول کو خراب کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور عدلیہ کے خلاف سازش کرنے والوں کی سیاست کا تابوت نکلے گا ۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے مطابق خیبر پختونخوا میں ان کے 20 ووٹ خریدے گئے جبکہ ایم کیو ایم والوں نے 14 ووٹ بکنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ یہ کیسا ہاوس آف لا ہے ۔
شیخ رشید نے عدالت سے نامزدگی فارم میں اقرار نامے خارج ہونے کے کیس کی جلد سماعت کی بھی درخواست دی ۔