اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا سینیٹ الیکشن میں جو تماشا لگا سب نے دیکھا، ایسے الیکشن دوبارہ نہیں چاہتے۔
وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا امریکا جیسا ووٹنگ نظام لانا ہو گا۔ الیکشن اصلاحات اور الیکٹرانگ ووٹنگ سسٹم لا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا غریب ملکوں کے نوازشریف اور زرداری چوری کا پیسہ باہر بھیجتے ہیں اور کرپشن کو مثبت دکھا کر اخلاقی معیار تباہ کرتے ہیں۔ بدقسمتی سے کرپشن کو سب کے لیے قابل قبول بنا دیا گیا ہے۔ کرپشن سے زیادہ کوئی بھی چیز ملک تباہ نہیں کرتی۔