Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سینیٹ الیکشن سے قبل آخری راؤنڈ ، آصف زرداری سیاسی میدان میں متحرک

سینیٹ الیکشن سے قبل آخری راؤنڈ ، آصف زرداری سیاسی میدان میں متحرک
February 26, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ الیکشن سے قبل آخری راؤنڈ میں آصف زرداری سیاسی میدان میں متحرک ہو گئے۔ بلاول ہاؤس کراچی میں ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

آصف علی زرداری نے ارکان اسمبلی سے مختصر بات چیت کی۔ انہوں نے کہا نااہلوں سے قوم کی جان چھڑا کر دکھاوں گا۔ حکومت والے آپس میں لڑے ہوئے ہیں ۔ حکومت کی صفوں میں دراڑیں ہیں ۔ سینیٹ الیکشن ہم جیت رہے ہیں۔اپنےکارکنان ، ارکان اسمبلی کی طاقت پر بڑے چیلنجز کا مقابلہ کیا۔ عشائیے میں بختاور بھٹو ، محمود چودھری ، آصفہ بھٹو ، فریال تالپور بھی شریک تھے۔

قبل ازیں آصف زرداری اور نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماوں میں سینیٹ انتخابات سے متعلق مشاورت ہوئی تھی۔ پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق سابق صدر نے نواز شریف سے یوسف رضا گیلانی کی بھرپور حمایت کرنے کی اپیل کی تھی ۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرا دی تھی۔