Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سینیٹ الیکشن سے قبل اتحادیوں کی اہم بیٹھک ، حفیظ شیخ نے ووٹ کی درخواست کی

سینیٹ الیکشن سے قبل اتحادیوں کی اہم بیٹھک ، حفیظ شیخ نے ووٹ کی درخواست کی
February 21, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ الیکشن سے قبل اتحادیوں کی اہم بیٹھک ہوئی۔ پی ٹی آئی وفد کی ایم کیوایم کے مرکز آمد ہوئی۔ حفیظ شیخ نے ووٹ کی درخواست کی۔

میڈیا گفتگو میں اسد عمر بولے سینیٹ انتخابات پر بات ہوئی ، مشترکہ اہداف میں پیشرفت ہوئی ہے۔ فیصل سبزواری کا کہنا تھا مردم شماری پر تحفظات ہیں۔ مردم شماری کیلئے بجٹ میں رقم رکھنے کا مطالبہ کیا۔ وفاقی وزراء نے گورنر سندھ سے بھی بیٹھک کی اور صوبائی معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔

 ادھر پیپلزپارٹی نے بھی ایم کیوایم سے سینیٹ انتخابات میں تعاون کی درخواست کر دی۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت کی ہدایت پر ایم کیوایم کے ساتھ رابطہ کیا گیا۔ دونوں جماعتوں کے درمیان رابطے مشترکہ دوستوں کے ذریعے ہورہے ہیں۔ مثبت ردعمل کی صورت میں پیپلزپارٹی کا وفد باضابطہ ملاقات کے لئے جائے گا۔