Saturday, July 27, 2024

سینیٹ الیکشن ، تحریک انصاف کے امیدوار سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد

سینیٹ الیکشن ، تحریک انصاف کے امیدوار سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد
February 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ الیکشن کیلئے سندھ سے تحریک انصاف کے امیدوار سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے۔

الیکشن ٹربیونل نے ٹیکنو کریٹ کی نشت پر پی ٹی آئی امیدوار سیف اللہ ابڑو کو نااہل قرار دے دیا۔ سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف غلام مصطفی میمن نےالیکشن ٹربیونل میں اپیل دائر کی تھی جس میں کہا گیا کہ سیف اللہ ابڑو نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے۔ سال 2018 اور 2021 گوشواروں میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ریٹرنگ افسر کے سامنے بھی اعتراض اٹھایا تھا تاہم انہوں نے سنے بغیر ہی سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے تھے۔

الیکشن ٹربیونل نے جانچ پڑتال کے بعد سیف اللہ ابڑو کے کاغزات نامزدگی مسترد کر دیئے اور کہا کہ سیف اللہ ابڑو سینٹ کی ٹیکنوکریٹ کی نشست کے اہل نہیں ہیں۔