Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سینیٹ الیکشن ، جنرل نشست کے امیدوار کو جیتنے کیلئے ساڑھے باون ووٹ درکار

سینیٹ الیکشن ، جنرل نشست کے امیدوار کو جیتنے کیلئے ساڑھے باون ووٹ درکار
March 3, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب اسمبلی میں کسی بھی اُمیدوار کو جنرل نشست پر سینیٹ کا ممبر منتخب ہونے کے لئے ساڑھے باون ووٹ حاصل کرنا ضروری ہیں جبکہ مخصوص نشست کے لئے اُمیداوار کو ساڑھے ایک سو تراسی ووٹ حاصل کرنا ہو نگے ۔
سندھ میں سینیٹ انتخابات کے لئے وضع کردہ فارمولے کے تحت جنرل نشست کے لئے اُمیدوار کو چوبیس ووٹ حاصل کرنا ہو نگے جبکہ مخصوص نشست پر کامیابی کے لئے چوراسی ووٹ درکار ہو نگے ۔
سندھ اسمبلی کی کل نشستیں 168 ہیں جبکہ موجودہ ارکان کی تعداد 167 ہے ۔
خیبر پختونخوا میں سینیٹ کے اُمیدوار کو جنرل نشست پر کامیابی کے لئے سترہ ووٹ جبکہ مخصوص نشست پر کامیابی کے لئے باسٹھ ووٹ لینا ہو نگے ۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کی کل نشستیں 124 ہیں جبکہ موجودہ ارکان کی تعداد 123 ہے ۔
بلوچستان اسمبلی میں دلچسپ صورتحال ہے ۔ سینیٹ کے وضع کردہ فارمولے کے تحت یہاں جنرل نشست پر کامیابی کے لئے اُمیدوار کو نو ووٹ حاصل کرنا ہونگے جبکہ مخصوص نشست پر کامیابی کے لئے بتیس ووٹ ضروری ہیں ۔
ادھر فاٹا سے جنرل نشست پر کامیابی کے لئے اُمیدوار کو تین ووٹ حاصل کرنا ہونگے ۔
سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے ایک اور پہلو خاصا دلچسپ ہے کہ سینیٹ کی ایک جنرل نشست کے لیے تو پنجاب سے ساڑھے 52، سندھ سے 24، خیبر پختونخوا سے 17 اور بلوچستان سے 9 ووٹ لینا لازم ہیں مگر ٹیکنوکریٹ، خواتین اور اقلیتی نشست کے لیے امیدواروں کو ڈالے گئے کل ووٹوں میں سے اکثریتی ووٹ حاصل کرنے ہوں گے ۔