Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سینیٹ الیکشن، صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کا کیمروں پر اعتراض

سینیٹ الیکشن، صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کا کیمروں پر اعتراض
March 3, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ الیکشن کے دوران صوبائی اسمبلیوں میں نصب کیمروں کو بند نہ کئے جانے پر اراکین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں تو پولنگ بوتھ کے قریب بھی کیمرہ نما ڈیوائس موجود تھی، جس پر اراکین نے اعتراض کیا تو پولنگ عملے نے اس پر ٹیپ لگا دی ۔
خیبرپختونخوا کے علاوہ دیگر صوبائی اسمبلیوں میں بھی نصب کیمرے چلتے رہے، جس پر اراکین سیخ پا ہو گئے ۔
اراکین کے اعتراض کے بعد کیمرے بند کر دیئے گئے ۔
پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی رکن فائزہ ملک تو پھٹ پڑیں اور بولیں کہ اسمبلی میں لگے کیمرے ووٹ کی تصویر لے رہے تھے، کیا حکومت کو شکست کا خوف ہے یا اپنے اراکین پر اعتماد نہیں ۔
دوسری طرف سینیٹ الیکشن کے دوران صوبائی اسمبلیوں کے کیمرے اراکین کیلئے باعث تشویش بنے رہے، تاہم پولنگ عملے نے کیمرے بند کرا کے اراکین کے تحفظات دور کر دیئے ۔