Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سینیٹ الیکشن،ن لیگ نے راجہ ظفرالحق، پرویز رشید اور محمد زبیر کے نام فائنل کرلیے

سینیٹ الیکشن،ن لیگ نے راجہ ظفرالحق، پرویز رشید اور محمد زبیر کے نام فائنل کرلیے
February 12, 2021

لاہور (92 نیوز) سینیٹ الیکشن کیلئے مسلم لیگ ن نے پنجاب سے امیدواروں کا اُصولی فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق راجہ ظفرالحق اور پرویز رشید کے نام فائنل کرلیے گئے، محمد زبیر کو بھی پنجاب سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ن لیگ کے ذرائع کے مطابق سائرہ افضل تارڑ کو خواتین کی نشست جبکہ شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ کو بھی ٹکٹ ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق ساجد میر کو بھی ن لیگ کی جانب سے ٹکٹ دینے کا اصولی فیصلہ ہوگیا۔ نواز شریف کی جانب سے لسٹ ملنے پر شہباز شریف کے دستخط سے ٹکٹ جاری ہوں گے۔