Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سینیٹ اجلاس میں ن لیگ اور پی پی کے سینٹرز کی الیکشن کمیشن پر تنقید

سینیٹ اجلاس میں ن لیگ اور پی پی کے سینٹرز کی الیکشن کمیشن پر تنقید
July 21, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) سینیٹ کے اجلاس میں  ن لیگ اور پی پی سینٹرز نے الیکشن کمیشن پر شدید تنقید  کی ، رضا ربانی کہتے ہیں دو بڑی جماعتوں کو دبایا جا رہا ہے جبکہ شیری رحمان نے کہا کہ حالات بہتر نظر نہیں آتے  ۔ دوسری طرف پرویز رشید نے نگران وزیراعلیٰ  پنجاب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ۔ سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی اجلاس میں خوب برسے  اور جہاں دو بڑی جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کی بات کی وہیں کہا جب بلاول کو روکا گیا تو کیا الیکشن کمیشن سو رہا تھا  ، رضا ربانی نے   واضح کہا کہ  الیکشن میں ٹیسٹ ٹیوب بے بیز پیدا کرنے کوشش کی گئی تو ملک پر برے اثرات پڑیں گے۔ شیری رحمان نے بھی خوب تنقید کی  اور کہا کہ حالات بہتر نظر نہیں آتے  ، مسلح تنظیموں کو مین اسٹریم میں لاکر پاکستان میں تفریق پیدا کی جا رہی ہے ۔ رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستانی قوم الیکشن کمیشن سے جواب مانگتی ہے، نگران حکومت اور الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں   جبکہ ن لیگ کے پرویز رشید نے الیکشن کمیشن اور نگران پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد  مطالبہ کیا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری فوری استعفیٰ دیں ۔ راجہ ظفر الحق  اور سعدیہ عباسی نے بھی  الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔