Saturday, September 21, 2024

سینیٹ اجلاس : سانحہ منیٰ پر اعتزاز احسن اور پرویز رشید میں تلخ کلامی‘ اپوزیشن کا واک آوٹ

سینیٹ اجلاس : سانحہ منیٰ پر اعتزاز احسن اور پرویز رشید میں تلخ کلامی‘ اپوزیشن کا واک آوٹ
October 8, 2015
اسلام آباد (92نیوز) سینیٹ میں ایک مرتبہ پھر حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے آگئے۔ قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت سانحہ منیٰ کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ پرویز رشید نے جواب دیا کہ کسی حاجی کا ہاتھ ان کے گریبان تک نہیں آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں ایک مرتبہ پھر گرما گرمی ہو گئی۔ اعتزاز احسن نے نکتہ اعتراض پر وہ اعتراضات اٹھائے کہ حکومت کو بیک فٹ پر جانا پڑا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت نے سانحہ پر بے حسی اختیار کی۔ کرپشن اور نااہلی اس کے علاوہ ہے۔ سانحہ منیٰ میں تین سو حاجی شہید اور لاپتہ ہوئے‘ حکومت معاملہ دبانا چاہتی ہے۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ پگڑی اچھال جٹا کا جواب پگڑی سنبھال جٹا بھی ہو سکتا ہے۔ سانحہ منیٰ میں لاپتہ پاکستانیوں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔ کسی حاجی کا ہاتھ ہمارے گریبان تک نہیں آئے گا۔ وزیراطلاعات پرویز رشید نے وزیراعظم نواز شریف پر عمران خان کے الزامات پر جواب دیا کہ رواں برس وزیراعظم نے چالیس لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا۔