Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سینیٹر نہال ہاشمی نے سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی

سینیٹر نہال ہاشمی نے سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی
January 24, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز )  سینیٹر نہال ہاشمی نے سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی  ۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔توہین عدالت کیس میں نہال ہاشمی نے درخواست میں کہا کہ  عدلیہ کیلئے جان بھی حاضر ہے  ۔جسٹس آصف کھوسہ نے ریمارکس دیے ہمارے بارے میں کچھ بھی کہتے لیکن ہمارے بچوں کو تو دھمکیاں نہ دیتے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربرائی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ سماعت کے دوران جسٹس آصف کھوسہ کا کہنا تھا کہ نہال ہاشمی نے جواب لکھا ہے کہ اگر کورٹ سمجھتی ہے میں نے توہین عدالت کی تو معافی مانگتا ہوں ۔  عدالت اس معافی نامے کو تسلیم نہیں کرتی نیا تحریری معافی نامہ جمع کرایا جائے ۔

 نہال ہاشمی نے کہا کہ عدلیہ کے لئے جان بھی حاضر ہے جس پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ جان تو حاضر ہے مگر دوسروإ  کے لئے زمین تنگ تو نہ کریں۔

جسٹس دوست محمد کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ اداروں کی تضحیک نہیں کرنی چائیے، عدالت نے نہال ہاشمی کی طرف سے نیا معافی نامہ جمع کرانے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا  ہے۔