Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سینیٹر مشاہد حسین ن لیگ میں شامل ہو گئے

سینیٹر مشاہد حسین ن لیگ میں شامل ہو گئے
February 4, 2018

لاہور (92 نیوز) سینیٹر مشاہد حسین نے مسلم لیگ ق کی رکنیت سے استعفیٰ دے کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ۔
مسلم لیگ ق کے دیرینہ ساتھی بھی ساتھ چھوڑنے لگے ۔
سینیٹر مشاہد حسین سید نے مسلم لیگ ق کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ۔ انہوں نے استعفیٰ پارٹی کے صدر چودھری شجاعت حسین کو بھجوا دیا ۔
مشاہد حسین سید دیرینہ رفاقت توڑ کر نواز شریف کے قافلے میں شامل ہو گئے ۔ انہوں نے جاتی امراء لاہور میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید اور خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے ۔
نواز شریف نے مشاہد حسین سید کو مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق مشاہد حسین سید کے مسلم لیگ ن کی جانب سے سینٹ کی نشست پر انتخاب لڑنے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔