Thursday, September 29, 2022

سینیٹر علامہ پروفیسر ساجد میر نےتحفظ بنیاد اسلام ایکٹ کی منظوری کی حمایت کردی

سینیٹر علامہ پروفیسر ساجد میر نےتحفظ بنیاد اسلام ایکٹ کی منظوری کی حمایت کردی

لاہور ( 92 نیوز)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ پروفیسر ساجد میر نے  پنجاب اسمبلی میں تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ کی منظوری کی حمایت کردی۔

سینیٹر علامہ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر اسلام سیاست سے زیادہ مقدم ہے، ہم اس بل کو پنجاب اسمبلی کا تاریخی اقدام قراردیتے ہیں، اس بل کی منظوری پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی، بل تیار کرنے والی ٹیم اور اس کی تائید کرنے والے تمام ارکان اسمبلی مبارک باد کے مستحق ہیں۔

سینیٹر علامہ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ  اس ایکٹ کی مخالفت کرنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، امہات المومنینؓ، اصحاب رسولؓ اور اہل بیت اطہار ؓکی عزت وناموس پرہم ہر چیز قربان کرسکتے ہیں۔