سینیٹر جان مکین کی قیادت میں امریکی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد(92نیوز)سینیٹر جان مکین کی قیادت میں امریکی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔ چار رکنی وفد پاکستانی حکام سے اہم ملاقاتیں کرے گا۔ نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن پہلے سے پاکستان میں موجود۔
رچرڈ اولسن نے وزیر خزانہ اور سیکرٹری خارجہ سے ملاقاتیں بھی کی ہیں جبکہ امریکہ نے بارڈر مینجمنٹ کے معاملے پر پاکستان کی کوششوں کی حمایت کر دی۔