Saturday, July 27, 2024

سینیٹرزنےبھی چیئرمین کی ہاں میں ہاں ملادی

سینیٹرزنےبھی چیئرمین کی ہاں میں ہاں ملادی
April 14, 2017
اسلام آباد(92نیوز)میاں رضا ربانی کی عظمت کو سلام  سینیٹرز بھی چیئرمین کی ہم آواز بن گئےپیپلزپارٹی کے تاج حیدر کہتے ہیں حالات ایسے ہوچکے تھے کہ ایوان نہیں جلایا جاسکتا ایم کیو ایم کے رکن طاہر مشہدی کاکہناہے کہ چیئرمین نے استعفیٰ دیا تو سارے ارکان مستعفی ہوجائینگے۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین سینیٹ ناراض ہوئےتو ارکان بھی ناراض ہوگئے ، پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی کاکہنا تھا کہ سینیٹ میں پاکستان کی تذلیل ہوئی ایسی محرومی اور نااہلی پہلے کبھی نہیں دیکھی تاج حیدر کہتے ہیں حکومت کو خبردار کرتے ہیں سینیٹ وفاق کی علامت ہے۔ طاہر مشہد ی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کو مجبور کر دیا گیا یہ کیسے وزیر ہیں جنہیں جواب دینا نہیں آتے؟؟ سسی پلیجو کاکہنا تھا کہ لگتا ہے حکومت کو پارلیمان کی کوئی ضرورت نہیں۔الیاس بلور نے بھی رضا ربانی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر اے این پی کے امیر حیدر ہوتی کاکہنا تھا کہ حکومت کی بے حسی ہے کہ کوئی بھی جواب دہ نہیں۔آمریت کو کسی صورت نہیں چلنے دیں گے۔