Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سینڈک منصوبے کے ایم ڈی کی غیر قانونی تقرری کیس، قومی احتساب بیورو کی سابق وزیراعظم کو تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونیکی ہدایت

سینڈک منصوبے کے ایم ڈی کی غیر قانونی تقرری کیس، قومی احتساب بیورو کی سابق وزیراعظم کو تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونیکی ہدایت
February 6, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) سینڈک منصوبے کے ایم ڈی کی غیرقانونی تقرری کیس میں قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا مطالبہ مانتے ہوئے ان کے خلاف عائد الزامات کا ریکارڈ فراہم کر دیا ہے اور ساتھ ہی سابق وزیراعظم کو انکوائری کے لئے تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت بھی کی ہے۔ قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سینڈک منصوبے کے ایم ڈی رازق سنجرانی کی غیرقانونی اور خلاف ضابطہ تقرری کے خلاف تحقیقات اور انکوائری کے لئے طلب کیا تھا لیکن یوسف رضا گیلانی نے تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار کرتے ہوئے شرط عائد کی تھی کہ پہلے ان کے خلاف عائد کئے گئے الزامات کا مکمل ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو الزامات سے متعلق ضروری ریکارڈ اور معلومات فراہم کر دی گئی ہیں اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ تفیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوں۔ ذرائع کے مطابق رازق سنجرانی کی غیرقانونی تقرری کی تحقیقات کے لئے سابق وزیراعظم کو متعد د بار طلبی کے سمن بھجوائے گئے لیکن ہر مرتبہ ان کی جانب سے کوئی نئی شرط یا عذر پیش کیا جاتا رہا جبکہ ان کے مطالبے پر انہیں ایک سوالنامہ بھی بھجوایا گیا تھا لیکن یوسف رضا گیلانی نے اس کا جواب بھی نہیں دیا تھا۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اس بار بھی سابق وزیراعظم نے ٹال مٹول سے کام لیا تو پھر ان کے خلاف یکطرفہ کارروائی کے تحت وارنٹ گرفتاری حاصل کر کے ان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔