Saturday, July 27, 2024

سینٹ کمیٹی برائے داخلہ نے مشال خان کے قتل میں ملوث تمام لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت کردی

سینٹ کمیٹی برائے داخلہ نے مشال خان کے قتل میں ملوث تمام لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت کردی
April 18, 2017
اسلام آباد (92 نیوز) سینٹ کمیٹی برائے داخلہ نے مشال خان کے قتل میں ملوث تمام لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت کردی۔۔ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ یہ کیس فوجی عدالتوں میں بھیجا جائے۔۔کمیٹی نے تمام یونیورسٹیوں کو اسلحہ سے پاک کرنے اور مشال کے قتل کی ویڈیو بلاک کرنے کی سفارش بھی کی۔ تحقیقات کے مطابق مشال خان نے توہین رسالت نہیں کی۔۔مشال کو سینے پر گولی لگی۔۔پولیس نے مشتعل طلباءکے ہجوم سے مشال کی لاش کو نکالا۔۔وہ تو لاش جلانا چاہتے تھے۔۔واقعہ میں یونیورسٹی کا عملہ مکمل طور پر ملوث ہے۔ آرپی او مردان عالم شنواری کو سینٹ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ دے رہے تھے۔۔۔ کمیٹی کااجلاس چیئرمین رحمن ملک کی صدارت میں ہوا۔۔۔مشال خان کےلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔۔ قائمہ کمیٹی نے کیس میں ملوث تمام لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت کر دی۔۔ کمیٹی نے مشال خان کے جعلی فیس بک اکاﺅنٹس سے متعلق ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کر لی۔ ۔۔رحمن ملک کاکہنا تھا کہ جعلی فیس اکاﺅنٹ بنانے والے کے ذریعے اصل مجرم کو پکڑا جا سکتا ہے۔۔۔ بتایا جائے کہ توہین رسالت کی طرف جو معاملات گئے اس کے محرکات کیا ہیں۔ ۔کمیٹی نے تمام یونیورسٹیوں کو اسلحہ سے پاک کرنے اور سوشل میڈیا پر مشال خان کو قتل کرنے کی ویڈیو بلاک کرنے کی سفارش بھی کردی۔۔۔ساتھ ہی یہ مطالبہ بھی کیا کہ مشال خان کے قتل کاکیس فوجی عدالتوں میں بھیجا جائے۔