Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سینٹ لوئس:  ڈونلڈ ٹرمپ  کی ریلی کے موقع پر ان کے سفید فام حامیوں اور سیاہ فام مخالفین میں شدید جھڑپیں

سینٹ لوئس:  ڈونلڈ ٹرمپ  کی ریلی کے موقع پر ان کے سفید فام حامیوں اور سیاہ فام مخالفین میں شدید جھڑپیں
March 12, 2016
سینٹ لوئس(ویب ڈیسک)امریکی ریاست الینوائےمیں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی سےقبل شدید بدنظمی  ڈونلڈٹرمپ کےمخالفین نےاسٹیج پرچڑھ کرنعرےلگانےشروع کردیئے۔ تفصیلات کےمطابق  ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب ٹرمپ کے سینٹ لوئس میں اجتماع کے موقع پر ان کے مخالفوں نے امریکی پرچم کی توہین کی اورپرچم زمین پر بچھا کر اس پر چڑھ گئے اور ٹرمپ کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے جس پر ٹرمپ کے حامیوں نے ان پر دھاوا بول دیا اور کئی افراد کو زخمی کر دیا ۔ اس موقع پر ٹرمپ کےحامی مخالفین کو چیلنج کرتے رہے کہ وہ پرچم سے اتر جائیں اور انہیں گالیاں دیں جبکہ پولیس فریقین کے درمیان دیوار بن کر کھڑی ہو گئی اور انہیں ایک دوسرے کے قریب آنے سے روکتی رہی  ٹرمپ کے مخالفین ہٹلر کا روپ دھار کر  ٹرمپ کا مضحکہ اڑاتے اور ٹرمپ مردہ باد کے نعرے لگاتے رہے جس پر ٹرمپ کے حامی سفید فام سیاہ فاموں پر آوازے کستے رہے کہ کوئی مسئلہ نہیں تمہارا ویلفیئر چیک تمہیں مل جائیگا اور یہ کہ انہوں نے امریکا کیلئے لڑائی لڑی ہے اور وہ سیاہ فاموں کی آزادی کیلئے جدوجہد کرتے رہے ہیں جبکہ ،مخالفین نے ٹرمپ کا جلسہ درہم برہم کر دیا جس پر سفید فام افراد نے ایک سیاہ فام کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ مخالفین کا کہنا تھا کہ سفید فام پولیس نے ٹرمپ کے حامیوں کو مظاہرین پر حملہ کرنے کی اجازت دی  بعض افراد نے پولیس والوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا اگر کوئی سیاہ فام شخص کلو کلین کلکس کا پرچم اٹھا لے تو وہ اسے جیل بھیج دے ۔