Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سینٹ انتخابات میں خیبر پختونخوا سے 27 امیدوار میدان میں آ گئے

سینٹ انتخابات میں خیبر پختونخوا سے 27 امیدوار میدان میں آ گئے
February 25, 2018

پشاور (92 نیوز) سینٹ انتخابات میں خیبر پختونخوا سے 27 امیدوار میدان میں آ گئے ہیں ۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 8 امیدوار کھڑے کئے گئے ہیں جن میں ایوب آفریدی، لطیف یوسفزئی، خیال زمان، فیصل جاوید اور فدا محمد جنرل نشستوں سے جبکہ اعظم سواتی ٹیکنو کریٹ نشست سے امیدوار اور ہیںٹیکنو کریٹ نشست سے ازاد امیدوار مولانا سمیع الحق کو بھی پی ٹی ائی ہی کی حمایت حاصل ہے ۔
خواتین نشست سے ڈاکٹر مہر تاج روغانی اور نورین فاروق پی ٹی اآئی کی امیدوار ہیں ۔
جے یو ائی ف نے جنرل نشست کے لئے مولانا گل نصیب اور طلحہ محمود کو جبکہ شیخ یعقوب کوٹیکنو کریٹ سے امیدوار نامزد کیا ہے ۔
گو مسلم لیگ ن کے امیدوار ن لیگ کے امیدوار نہیں رہے تاہم ان کی جانب سے جنرل نشست کے لئے پیر صابر شاہ اور ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لئے دلاور خان امیدوار ہیں ۔
پاکستا ن پیپلز پارٹی کی جانب سے فیصل سخی بٹ اور بہر مند تنگی کو جنرل نشست جبکہ روبینہ خالد کو خواتین کی نشست کے لئے امیدوار نامزد کیا گیا ہے ۔
جنرل نشست کے لئے جماعت اسلامی نے مشتاق احمد خان ،عوامی نیشنل پارٹی نے مسعود عباس خٹک اور قومی وطن پارٹی نے محمد غفران کو امیدوار نامزد کیا ہے ۔ جنرل نشست پرعلی افضل جدون اور ٹیکنوکریٹ سے نثار خان ازاد امیدوا ہیں ۔
عوامی نیشنل پارٹی نے خواتین کی نشست پر شگفتہ ملک ، جے یو آئی نے نعیمہ کشور ، قومی وطن پارٹی نے انیسہ زیب طاہر خیلی اور مسلم لیگ ن نے رئیسہ دائود اور ثوبیہ شاہد کو ٹکٹ دے رکھے ہیں ۔