Friday, December 9, 2022

سینٹ انتخابات سے جمہوریت مضبوط ہو گی: شہباز شریف

سینٹ انتخابات سے جمہوریت مضبوط ہو گی: شہباز شریف
لاہور (ویب ڈیسک) شہباز شریف نے کہا کہ سینٹ انتخاب جمہوریت کے لیے انتہائی اہم اقدام ہے۔ وہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سینٹ انتخابات میں تمام صوبائی اور نیشنل اسمبلیوں میں ووٹ ڈالنے کا عمل جاری ہے جو جمہوریت کی مضبوطی کے لیے انتہائی اہم ہے جو آج رات اختتام پذیر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف سعودی فرمانروا کی دعوت پر ریاض گئے ہیں۔ خادم حرمین شریفین نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کا دل کی گہرائیوں سے استقبال کیا۔ خادم حرمین شریفین اور سعودی عرب نے پاکستانی عوام سے رشتے مضبوط کرنے کا پیغام دیا۔ سعودی عرب نے پیغام دیا کہ ان کو ہماری معاشی ترقی بہت عزیز ہے اور وہ کسی بھی موقع پر ہمارا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال کے بعد سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ حکومت کوئی بھی ہو انہیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی عزیز ہے۔